the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

خصوصی

اوپینین پول

T20 ورلڈ کپ 2026 جیتنے کے لیے آپ کی پسندیدہ کرکٹ ٹیم کون سی ہے؟

انڈیا
جنوبی افریقہ
نیوزی لینڈ
ریزرو بینک آف انڈیا نے اے ٹی ایم سے رقم نکالے کی حد میں اضافہ کیا ہے۔ نئی حد کے مطابق اب آپ ایک دن میں 24 ہزار روپے تک نکال سکیں گے۔ اس کے ساتھ ہی کرنٹ اكاونٹ سے اے ٹی ایم کے ذریعہ پیسے نکالے کی حد کو ختم کر دیا گیا ہے۔ اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے کی نئی حد ایک فروری سے نافذ ہو جائے گی۔

نوٹ بندی کے تین ماہ بعد تازہ گائیڈ لائن جاری کرتے ہوئے ریزرو بینک نے یہ اعلان کیا ہے کہ اب لوگ اے ٹی ایم سے ایک دن میں زیادہ سے زیادہ 24 ہزار روپے نکال سکیں گے۔ اب تک اے ٹی ایم سے ایک بار میں صرف 10 ہزار روپے ہی نکالے جا سکتے تھے۔ اس کے ساتھ ہی اب کرنٹ اکاؤنٹ سے اے ٹی ایم کے ذریعے پیسہ نکالنے پر کوئی حد



نہیں ہے۔ ابھی تک کرنٹ اکاونٹ سے ایک لاکھ تک کی رقم نکالنے کی حد مقرر تھی۔ اگرچہ ایک ہفتہ میں ابھی بھی اے ٹی ایم سے صرف 24 ہزار روپے نکال سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ 8 نومبر کو وزیر اعظم مودی کی طرف سے نوٹ بندی کا اعلان کئے جانے کے بعد بینک اکاؤنٹس سے رقم نکالنے کومحدود کر دیا گیا تھا۔ نوٹ بندی کے بعد اے ٹی ایم سے 2000 روپے یومیہ نکالنے کی اجازت تھی ، جسے بعد میں بڑھا کر 2500 روپے کیا گیا تھا۔ یہ حد 31 دسمبر 2016 تک جاری رہی اور پھر یکم جنوری 2017 سے یہ بڑھا کر 4500 روزانہ کر دی گئی تھی۔اس کے بعد 16 جنوری کو ریزرو بینک آف انڈیا نے بینک اے ٹی ایم سے رقم نکالنے کی حد روزانہ 4500 روپے سے بڑھا کر یومیہ 10000 روپے کر دی تھی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.